حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ''سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے بیان فرمایا: ''ایک شخص گائے پر بوجھ اٹھائے اسے ہانکتا جارہا تھا کہ گائے اس کی طرف متوجہ ہو کر (بزبانِ فصیح) کہنے لگی: ''میں اس لئے پیدا نہیں کی گئی ،مجھے تو کھیتی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
(صحیح مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فضائل ابی بکر الصدیق ، الحدیث ۲۳۸۸ ، ص۱0۹۸)