حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:مسلمان کو کوئی تکلیف،فکر،بیماری ،ملال ، اذیت اورکوئی غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کانٹا جو اسے چبھے مگر اللہ تعالیٰ ان کے سبب ان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔