You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Ya Rasool Allah App Se Muhabbat Aur Durood Kion یارسول اللہ آپ سے محبت اور درود کیوں |
Description | |
زیر نظر کتاب کی افادیت کے بارے میں اس کتاب کے مترجم فرماتے ہیں۔ "مکہ مکرمہ کے کلیۃ الشریعۃ الاسلامیہ سے فارغ التحصیل اور جدہ کی سر زمین پر تعلیم قرآن و حدیث کی گونا گوں خدمات انجام دینے والی معروف دینی شخصیت حسن بن عبید باحبیشی نے یہ کتاب کن مقاصد کے پیش نظر لکھی ہے ، اس کا صحیح علم تو انھیں کو ہو گا ؛ تاہم بظاہر اپنے مذہب و مسلک سے ہم آہنگ ہونے کے باعث یہ کتاب ہمیں بڑی پسند آئی؛ اس لیے آپ کے استفادے کے لیے پہلی فرصت میں اس کا ترجمہ کر کے آپ کے رو برو رکھ دیا۔" مترجم صاحب فرماتے ہیں کہ "مصنف موصوف نے اس کتاب میں محبت و عقیدت کے آبشار بہا بہا دیے ہیں ، اور سطر سطر میں عشق و ادب کے کتنے مہ و خورشید اتار دیے ہیں ، انھیں آپ شمار تو نہیں کر سکتے، ہاں ان کی تابانیاں آپ کے ایوان وجود کو روشن ضرور کر دیں گی"۔ سعودی عریبیہ کی سرزمین سے "یا رسول اللہ ! لماذ ا احبک ولماذا اصلی علیک" کے عنوان سے شائع ہونے والی اس کتاب کو پڑھ کر ایک حیرت انگیز خوشی کا احساس ابھرتا ہے ۔ ماضی قریب میں شیخ محمد بن علوی مالکی اور شیخ عبدہ یمانی علیہما الرحمہ کے بعد اس سر زمین سے ایسی ایمان افروز ، روح پرور ، عشق بداماں اور محبت نواز کتاب پہلی بار دیکھنے کو ملی ہے ۔ اس لیے حلقہ اہل علم میں اس کی پذیر ائی ہونی چاہیے۔ |
|
Author | Shaykh Hassan Bin Obaid Ba Habishi Hassan Bin Obaid Ba Habishi شیخ حسن بن عبید با حبیشی |
Translator | Pro Muhammad Afroz Qadri Chiriya Koti |
Compiler | > Pro Muhammad Afroz Qadri Chiriya Koti |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Quran Fazail-o-Masail فضائل و مسائل > Birthday of Prophet میلادُ النبی > Azmat-e-Mustafa عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم > Love Of Prophet Muhammad (Sallallaho Alaihi Wasallam) محبت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم |
Download |
Book download has started.
Re-Generate the book again if required.
|
Views | 23445 |
Downloads | 2464 |