تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے (۳۱) بہتر چیز بتادوں پرہیز گاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں (ف۳۲)اور اللّٰہ کی خوشنودی (ف۳۳) اور اللّٰہ بندوں کو دیکھتا ہے (ف۳۴)
Say you 'shall I inform you of something better than that. For pious ones there are gardens with their Lord beneath which rivers flow; therein shall they abide, and pure wives and Allah's pleasure. And Allah sees His bondsmen.
سورۃ آل عمران آیۃ نمبر ۱۵
Hadith / حدیث پاک
شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ
شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''دو شخص پاخانہ کرتے وقت باہم سرگوشی نہ کيا کريں اس طرح کہ وہ ايک دوسرے کی شرمگاہ کو ديکھتے ہوں کيونکہ اللہ عزوجل اس بات کوسخت ناپسند فرماتاہے۔
(سنن ابن ماجہ،کتاب الطہارۃ وسننھا،باب النھی عن الاجتماع علی الخلاء،الحدیث:۳۴۲،ص۲۴۹۸)