You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
الجواب :
سوال
شیخ المحدثین حضرت مولانا محمد وصی احمد محدّث سُورتی رحمۃ ا للہ علیہ---رُخِ حیات کی چند جھلکیاں
1252ھ/1836ء۔۔۔۔۔1916ء/1334ھ
کشورِ ہند میں درسِ حدیث کی مقدس محفلیں سجانے والی محترم و مکرم ہستیوںمیں ایک نمایاں نام شیخ المحدثین حضرت مولانا وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے ۔ آپ کا اسمِ گرامی وصی احمد بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد قاسم بن مولانا محمد طاہر ہے۔ اور مشہور لقب" شیخ المحدثین" ہے۔
حضرت مولانا وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ علیہ کا نسبی تعلق حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے صاحب زادے محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ اس لحاظ سے آپ "حنفی علوی" ہیں۔ آپ کے جد اعلیٰ مولانا قاسم بن شیخ طاہر جو مدینۂ منورہ کے باشندے تھے اپنے اہل و عیال کے ساتھ سولہویں صدی عیسوی کے ربع آخر میں شاہِ جہاں کے زمانے میں ہندوستان تشریف لائے اور سورت کی بندرگاہ سے راندیر پہنچے۔حضرت مولانا وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان کے افراد دو حصوں میں منقسم ہوکر ایک راندیر ہی میں سکونت پذیر ہوگیا جب کہ دوسرے افراد شاہی فوج میں ملازمت اختیار کرکے عنایت خاں بن قاسم کی سرپرستی میں بنگال جاکر مقیم ہوگئے۔