You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Sharha Sahih Muslim - Ishaaria شرح صحیح مسلم (جلد عشاریہ)۔ |
Description | |
زیر نظر کتاب کے مصنف حضرت علامہ مولانا مفتی غلام رسول سعیدی صاحب ہیں جنہوں نے احادیث کے مجموعہ صحیح مسلم شریف کی شرح بہت خوبصورت انداز میں لکھی اور شرح لکھنے کاحق ادا کر دیا۔ شرح صحیح مسلم شریف ، علامہ کے شرح صدر کی کرامت کا مظہر ہے ، اہل سنت کے علمی کارناموں میں عصر حاضر کا درخشندہ ستارہ ہے، بعد میں لکھنے والوں کے لیے تشریح و تحقیق کی مشعل راہ ہے اور حضرت علامہ کی سعادت و نجات کے لیے پر امید وسیلہ جلیلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت علامہ کا شرح صحیح مسلم میں اسلوب یہ ہے کہ آپ جس مسئلہ پر بحث کرتے ہیں تو پہلے قرآن مجید کی آیات سے استدلال کرتے ہیں ، پھر احادیث صحیحہ سے استشہاد کرتے ہیں ، پھر ائمہ اربعہ کے اقوال ان کے اصل ماخذ سے پیش کرتے ہیں اور اس کے بعد اس پر اٹھنے والے جدید و قدیم اعتراضات کے جواب دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شرح صحیح مسلم شریف دراصل صرف احادیث کے منشاء اور اس کے مطالب و مقاصد کے بیان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں احادیث سے عصری مسائل کو مستنبط کیا گیا ہے، اور قدیم مسائل میں ادلہ کے زور سے ترجیح کا مقام حاصل کیا گيا ہے۔ ترجیح مسائل میں آپ نے علماء متقدمین اور معاصرین کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوۓ دلائل کی روشنی میں اپنے علم و فکر کا آزادانہ اظہار فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جدید مسائل کو حل کرنے میں حضرت علامہ نے انتہائی سعی جمیل سے کام لیا ہے، حضرت علامہ سعیدی صاحب نے سرح صحیح مسلم شریف کو اردو میں لکھ کر مدرسین ، علماء اور اہل تحقیق مصنفین کو جدید انداز میں فکرو اجتہاد کے ساتھ اسلامی علوم کی تشریح و توضیح اور استنباط مسائل کا راستہ دکھایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عام مسلمانوں ، اساتذہ حدیث اور طلبہ حدیث کو شرح صحیح مسلم شریف کا بالاستیعاب مطالعہ کر کے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ اس شرح کی بہت بڑی ضرورت اور اہمیت ہے |
|
Author | Mufti Ghulam Rasool Saeedi Ghulam Rasool Saeedi حضرت علامہ مفتی محمد غلام الرسول سعیدی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Kutub-e-Ahadees کتب احادیث > Shuruhaat-e-Ahadees شروحاتِ حدیث |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 15282 |
Downloads | 1989 |