You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Shan-e-Habeeb IL Bari Min Riwayatul Bukhari شان حبیب الباری من روایات البخاری |
Description | |
کتب احادیث میں جو مقام الصحیح البخاری کا ہے ، محدثین میں وہی مرتبہ امام بخاری علیہ رحمۃ کا ہے ........ امام بخاری علیہ رحمۃ نے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درس کو عام کرنے کیلیۓ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف و کمالات کے مختلف گوشے احادیث سے اس طرح اجاگر کیۓ ہیں کہ ہر قاری اس سے پورا پورا استفادہ کر سکتا ہے اور اپنے ایمان و ایقان کو جلا بخش سکتا ہے مگر ہزاروں احادیث کے اس مجموعہ سے تلاش کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تھی ۔ لہذا عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آسانی کے لیے محترم جناب غلام مصطفی مجددی صاحب زیدہ مجدہ نے شب و روز کے مطالعہ کا حاصل "شان حبیب الباری من روایات البخاری" کے نام سے شمائل و خصائل رسول انام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مرتب کر کے بہت بڑا کام سر انجام دیا...... فاضل مصنف نے "شان حبیب الباری من روایات البخاری" کو اتنے پیارے انداز میں ترتیب دیا کہ اہل علم و نظر جھوم اٹھیں گے۔ فاضل مؤلف نے اس اصح الکتب "بخاری شریف" کے صفحات سے ایسے ایسے موتی چن کر کتاب کے صفحات پر سجا دیے ہیں جن کے ہر پہلو سے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنیاں جھلکتی ہیں ۔ اگرچہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایک لفظ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان حبیب باری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ترجمان ہے اور جس زبان اقدس سے یہ الفاظ نکلے ہیں اس سے بڑھ کر شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی دوسرا ماخذ نہیں ہو سکتا۔ تاہم ان جواہرات کو اردو زبان میں جس خوبصورتی سے جناب غلام مصطفی مجددی صاحب کے قلم نے سجا کر پیش کیا ہے اس کیلیۓ وہ لائق صد ستائش ہیں۔ |
|
Author | Allama Ghulam Mustafa Mujaddadi Ghulam Mustafa Mujaddadi علامہ غلام مصطفیٰ مجددی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Beliefs - Aqaid عقائد > Conflicted Issues اختلافی مسائل > Preaching Goodness Dawat Tableeqh دعوت و تبلیغ > Radd-e-Bad Mazhab رد بدمذہب > Kutub-e-Ahadees کتب احادیث > Shuruhaat-e-Ahadees شروحاتِ حدیث > Hayat-un-Nabi حیاتُ النبی صلی اللہ علیہ وسلم > Ilm-e-Ghaib-e-Rasool علمِ غیب > Ikhtiyaraat-e-Mustafa اختیاراتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم > Tawassul-o-Istianat توسّل و استعانت |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 16218 |
Downloads | 2006 |