You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
نکاح کی نیّتیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نيَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَير مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نيت اس کے عمل سے بہترہے۔
==========================
(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:
(۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
نکاح کرنے والے کو چاہے کہ اچھی اچھی نیتیں کر لے تاکہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ وہ ثواب کا بھی مستحق ہوسکے ۔
'نکاح سنّت ہے" کے نو حروف کی نسبت سے 9 نیتیں پیش ِ خدمت ہیں :
(۱)سنتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی ادائیگی کروں گا۔
------------------------
(۲)نيک عورت سے نکاح کروں گا۔
------------------------
(۳)اچھی قوم ميں نکاح کروں گا۔
------------------------
(۴) اس کے ذریعے ايمان کی حفاظت کروں گا۔
------------------------
(۵)اس کے ذريعے شرمگاہ کی حفاظت کروں گا۔
------------------------
(۶)خود کوبد نگاہی سے بچاؤں گا۔
------------------------
(۷)محض لذت يا قضائے شہوت کے ليے نہيں حصولِ اولاد کے لئے تَخْلِیَہ کروں گا۔
------------------------
(۸)ملاپ سے پہلےبسم اللہ اور مسنون دعاپڑھوں گا۔
------------------------
(۹) سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی امّت میں اِضافے کا ذَرِیعہ بنوں گا ۔
حضرتِ سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ
تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
نکاح میری سنت سے ہے ، پس جو شخص میری سنت پر عمل نہ کرے ،وہ مجھ سے نہیں۔پس نکاح کرو ، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی بناء پر دیگر امتوں پر فخر کروں گا-
==============
(سنن ابن ماجہ،کتاب النکاح، باب ماجاء فی فضل النکاح،الحدیث ۱۸۴۶ج۲،ص۴۰۶)
مدنی مشورہ:
شادی شدگان نیتوں وغیرہ کی مزیدمعلو مات کے لئے فتاویٰ رضویہ(تخریج شدہ) جلد 23صفحہ نمبر,386,385پر مسئلہ نمبر 42,41 کا مطالعہ فرمالیں۔
صلوا علی الحبیب! صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
==================
مسئلہ:
جس عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو اس نيت سے اسے ديکھنا جائز ہے کہ حديث پاک ميں يہ آيا ہے کہ :
'جس سے نکاح کرنا چاہتے ہو اس کو ديکھ لو کہ يہ بقائے محبت کا ذريعہ ہو گا
==============
(جامع الترمذی ،کتاب النکاح ،باب ما جاء فی النظر...الخ،الحدیث۱۰۸۹،ج۲،ص۳۴۶)
حکیم الامت مفتی احمدیار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی لکھتے ہیں :
مگر بہتر یہ ہے کہ پیغام سے پہلے دیکھا جائے اور وہ بھی کسی بہانہ سے کہ عورت کو پتہ نہ لگے تاکہ ناپسندیدگی کی صورت میں عورت کو رنج نہ ہو ۔
مزید لکھتے ہیں :
دیکھنے سے مراد چہرہ دیکھنا ہے کہ حسن وقبح چہرے میں ہی ہوتا ہے اور اس سے مراد وہی صورت ہے جو ابھی عرض کی گئی یعنی کسی بہانہ سے دیکھ لینا یا کسی معتبر عورت سے دکھوا لینا نہ کہ باقاعدہ عورت کا انٹرویوکرنا۔
=============
(مراٰۃ المناجیح ،ج۵،ص۱۱،۱۲)
جس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے اگر اس کو دیکھنے کی ترکیب نہ بن سکے تو اُس شخص کو چاہيے کہ اپنے گھر کی کسی عورت کو بھيج کر دِکھوا لے اور وہ آکر اس کے سامنے سار احليہ و نقشہ وغيرہ بيان کر دے تاکہ اسے اس کی شکل و صورت کے متعلق اطمينان ہو جائے۔
=============
( ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ ،فصل فی النظر والمس ،ج۹،ص۶۱۱)
اسی طرح عورت اس مرد کو جس نے اس کے پاس پيغام بھيجا ديکھ سکتی ہے اگرچہ انديشہِ شہوت ہو مگر ديکھنے ميں دونوں کی نيت يہی ہو کہ حديث پاک پر عمل کرنا چاہتے ہيں ۔
(الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ ،فصل فی النظر والمس ،ج۹،ص ۶۱۰ماخوذاً)
===============
(از: شيخ طريقت امير اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العاليہ )
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.