You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
اس اعتبار سے حدیث کی چار اقسام ہیں:
(۱)۔۔۔۔۔۔حدیث قدسی
(۲)۔۔۔۔۔۔حدیث مرفوع
(۳)۔۔۔۔۔۔حدیث موقوف
(۴)۔۔۔۔۔۔حدیث مقطوع
(۱)۔۔۔۔۔۔حدیث قدسی: (۱)
وہ حدیث جس کے راوی سرکارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہوں اور نسبت اللہ تعالی کی طرف ہو۔
---------------------------
1۔۔۔۔۔۔(i)یاد رہے کہ قرآن کریم کے الفاظ ومعانی دونوں من جانب اللہ ہوتے ہیں بخلاف حدیث قدسی کے کہ اس میں معانی اللہ عزوجل کی جانب سے اور الفاظ سرکارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف سے ہوتے ہیں۔
(ii) حدیث قدسی کی تعداد دو سو(200) سے زائد ہے۔
---------------------------
مثال:
سرکارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
مَنْ عَادَ لِيْ وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہ، بِالْحَرْبِ
ترجمہ:جس نے میرے کسی ولی(دوست)سے عداوت کی میں اس کے ساتھ اعلان جنگ کرتاہوں۔
(۲)۔۔۔۔۔۔حدیث مرفوع:
وہ قول، فعل، تقریر یا صفت جس کی نسبت سرکارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف کی جائے۔
مثال:
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ
امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
حکم:
حدیث مرفوع کبھی متصل ،منقطع و مرسل وغیرہ ہوتی ہے لہذا یہ جس قسم کے تحت آئے گی اسی کا حکم اختیار کرے گی۔
(۳)۔۔۔۔۔۔حدیث موقوف:
وہ قول فعل یا تقریر جس کی نسبت صحابی کی طرف کی جائے۔
مثال:
قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِيْ طَالِبٍ لَا خَیْرَ فِيْ عِبَادَۃٍ لَا عِلْمَ فِیْہَا
یعنی اس عبادت میں کوئی خیر نہیں جس میں علم نہ ہو۔(تاریخ الخلفاء، عربی ص۱۴۷)
(۴)۔۔۔۔۔۔حدیث مقطوع:
وہ قول یا فعل جو کسی تابعی کی طرف منسوب ہو۔
مثال:
قَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ: اَلصَّبْرُ کَنْزٌ مِّنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ
ترجمہ:حضرت حسن بصری (تابعی)رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: صبر جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ (تفسیر الحسن البصری عربی،۱/ ۲۱۱)
مقطوع اور منقطِع میں فرق:
حدیث مقطوع کا تعلق متن سے ہے یعنی وہ متن جو تابعی کی طرف منسوب ہو وہ حدیث مقطوع ہے جبکہ حدیث منقطع کا تعلق سند سے ہے یعنی وہ حدیث جس کی سند میں سے کوئی راوی ساقط ہو جائے متن سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
-------------------------------
نصاب اصول حدیث
مع
افادات رضویۃ
پیشکش
مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )
(شعبہ درسی کتب)
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.