سہانی گھڑی NafseIslam | Spreading the true teaching of Quran & Sunnah
We are updating NafseIslam, so you might experience some issues. We are sorry for the incovenience caused.

This Article Was Read By Users ( 3103 ) Times

Go To Previous Page Go To Main Articles Page



سہانی گھڑی
تحریر حافظ محمد عدیل یوسف صدیقی صاحب
اداریہ مجلہ محی الدین فیصل آباد

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عید میلاد النبی (ﷺ) کی بہت بہت مبارک ہو۔سرور کائنات ، قاسم جنت و کوثرﷺکو اس دنیا میں مبعوث فرما کرمومنوں پر احسان عظیم کیا گیا۔آپ ﷺ کے وجود مسعود کو سراپارحمت، شافع محشر بنایا گیا۔تمام خزانوں کی چابیاں آپ ﷺکو عطا فرمائی گئیں۔اللہ نے آپ ﷺکے ذکر کو آپ ﷺ کیلئے بلند فرمایا۔آپ ﷺ کی عظمتوںکا بیان قرآن ہے۔آپ ﷺ کی محبت کمال ایمان ہے۔

عرش پر تازہ چھیڑ چھاڑ فرش پہ طرفہ دھوم دھام
کان جدھر لگائیے تیری ہی داستان ہے

ماہ ربیع الاول کا چاند طلوع ہوتے ہی اہل ایمان خوشی و مسرت سے جھوم اٹھتے ہیں۔عاشق لوگ گلیاں، بازار، مساجد پر سجاوٹ کرتے ہیں۔آمد مصطفٰیﷺ کا جشن مناتے ہیں۔محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ہوتا ہے۔غریب لوگوں میں لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔

دوستو جس مبارک ہستی کا ہم یوم میلاد ہر سال مناتے ہیں۔ ان کے ساتھ محبت و عقیدت کا یہ انداز بھی خوب ہے مگر خوب تر تو یہ ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو راہ حق پر گامزن ہونے کا دلکش نمونہ پیش کریں۔ محسن انسانیتﷺ کو یہ دین اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزتھا۔اس کے احکام کی تبلیغ کیلئے کون سا ستم ہے جو ہمارے پیارے نبیﷺ نے برداشت نہیں فرمایا۔

آئیے یوم میلاد کو اس عزم کے ساتھ منائیں کہ ہم دین حق کی جو شمع اس سہانی گھڑی فروزاں کی گئی تھی اس سے اپنی تاریک دنیا کو بھی منور کریں گے۔ظلم جہالت اور گمراہی کا اندھیرا جہاں جہاں ہے۔ وہاں اہتمام نور کریں گے۔ ذکر نبی ﷺ اور حب نبیﷺ کے چراغ روشن کریں گے۔

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کردے

تحریر حافظ محمد عدیل یوسف صدیقی صاحب
اداریہ مجلہ محی الدین فیصل آباد